Minister for Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan Ali Amin Khan Gandapur Speech after Naya Pakistan Housing Program in Muzaffarabad (22.10.18)
Minister for Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan Ali Amin Khan Gandapur Speech after Naya Pakistan Housing Program in Muzaffarabad (22.10.18)
#PTI #NayaPakistanHousing #Muzaffarabad
امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈا پور نے پیر کے روز مظفر آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے لئے رجسٹریشن کے عمل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ پروگرام نہ صرف غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو بھی وزیراعظم عمران خان کے دس ارب پودے لگانے کے سونامی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔