Fawad Chaudhry’s response to Maryam Nawaz in her speech against the Judiciary

781

Fawad Chaudhry’s response to Maryam Nawaz in her speech against the Judiciary

Fawad Chaudhry’s response to Maryam Nawaz in her speech against the Judiciary (13.04.18)
#PMLNExposed

[ مریم نواز کے خطاب پر تحریک انصاف کا ردعمل ]

آج سیالکوٹ میں لوگ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کافی دیگیں بچ گئی ہوں گی، پہلا کام تو مریم بی بی یہ کریں کہ وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امراء میں کام آئیں گی،مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ انکے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، حقیقت میں ظلم تو پاکستان اور اسکے کروڑوں عوام کیساتھ ہوا ہے، مریم بی بی اور انکے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے پاکستان کے لوگوں کے اربوں روپے چرائے، یہ چوری شدہ دولت ان لوگوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے، اب کہتے ہیں کہ عدالت مقدمہ سنے اور جے آئی ٹی تحقیقات کرے تو یہ بہت ظلم کی بات ہے،میرا خیال ہے کہ تاحیات نااہل والد اور انکی صاحبزادی سوشل میڈیا کنونشز کے بہانے پہلی مرتبہ پاکستان دیکھ لیں گے،اس سے پہلے یقیناً انہوں نے پاکستان کے اتنے چکر نہیں کاٹے، انکی سیاست ختم اور دور سیاحت کا آغاز ہو چکا ہے، میرا خیال ہے کہ اس ساری سیر و سیاحت کے بعد انہیں پاکستان کی سیاحت پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا، تاحیات نااہل وزیر اعظم کو تنہائی بھی خوب میسر آئے گی، جناب سیاحت پر قلمکاری میں قسمت آزمانا چاہیں تو شوق سے آزمائیں-

فواد چوہدری مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان

Youtube Version: https://youtu.be/8unVIrVE_JY