Delegation of the European Parliament’s South Asia led by chairperson Jean Lambert called on Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi in Islamabad (29.10.18)
Delegation of the European Parliament’s South Asia led by chairperson Jean Lambert called on Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi in Islamabad (29.10.18)
#PTI #ShahMahmoodQureshi
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی پارلیمنٹ کے جنوبی ایشیاءکے ساتھ تعلقات بارے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرپرسن جین لیمپرٹ کررہی تھیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات اور پارلیمانی تبادلوں میں مثبت نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت اور اقتصادی تعاون بالخصوص جی ایس پی پلس سکیم سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ثقافتی و تعلیمی وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے باہمی روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیرخارجہ نے وفد کو علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی حالیہ لہر کو بھی اجاگر کیا اور یورپی پارلیمنٹ پر زور دیا کہ جموں و کشمیر بارے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ پر عوامی مو¿قف اختیار کیاجائے۔ یورپی یونین کے وفد نے پاکستان کی جانب سے سیاسی و اقتصادی شعبوں بالخصوص جمہوریت، انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کااعتراف کیا اور حکومت پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔