British High Commissioner to Pakistan Thomas Drew called on Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi in Islamabad (29.10.18)

486

#PTI #ShahMahmoodQureshi

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے تمام شعبہ جات بالخصوص سکیورٹی، تجارت، منظم جرائم، احتساب اور اثاثہ جات کی بازیابی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو تقویت دینے کے لئے اپنی حکومت کی خواہش کااعادہ کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پیر کو دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران کیا جس میں دونوں نے وسیع تر دو طرفہ وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان ظاہر کیا۔ یہاں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تجارتی و اقتصادی تعلقات اور وسیع تر عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے صحت و تعلیم کے شعبوں میں معاونت کی فراہمی پر برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کے کردار کی بھی تعریف کی۔