PTI Women convention organised by PTI Women Wing Bannu

967

Bannu News Package on PTI Women convention organised by PTI Women Wing Bannu

Bannu News Package on PTI Women convention organised by PTI Women Wing Bannu (26.02.18)
#KPKUpdates #Bannu

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے پی ٹی آئی بنوں خواتین ونگ کی صدر وڈسٹرکٹ ممبر نادیہ خان کی جانب سے آٖڈیٹوریم ہال بنوں میں منعقدہ خواتین کنونشن کے موقع پر سینکڑوں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے اور خواتین کیلئے صوبے میں پہلا کیڈٹ کالج بنانے کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے آئندہ اسمبلی میں خاتون ایم پی اے کی خصوصی نشست پر بنوں سے نادیہ خان کو منتخب کیا جائیگا کیونکہ بنوں میں خواتین میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور پی ٹی آئی خواتین ونگ کو مضبوط بنانے میں نادیہ خان کا بہت بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کوتمام شعبوں میں حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خواتین وک درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور پشاور بس ریپڈ منصوبے میں بھی خواتین کیلئے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں بنوں جیسے ماحول میں خواتین کیلئے پردے میں رہتے ہوئے کنونشن کا اہتمام اور اس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کی شرکت اس بات کو ثوبت ہے کہ عمران خان نے خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کیا ہے