گزشتہ پانچ سال کی مسلم لیگ ن کی حکومتی تاریخ کو پاکستان کی بدترین حکومتی تاریخ کہا جائے تو شاید غلط نہیں ہوگا – Insaf Tv

508

گزشتہ پانچ سال کی مسلم لیگ ن کی حکومتی تاریخ کو پاکستان کی بدترین حکومتی تاریخ کہا جائے تو شاید غلط نہیں ہوگا

گزشتہ پانچ سال کی مسلم لیگ ن کی حکومتی تاریخ کو پاکستان کی بدترین حکومتی تاریخ کہا جائے تو شاید غلط نہیں ہوگا، ایک جانب حکمران خاندان اور انکے حواری و درباری کرپشن کے انبار لگاتے رہے تو دوسری طرف مودی کے ساتھ ساز باز کر کے ملکی اداروں خاص کر فوج کو بدنام کرنے کے لیئے کبھی ڈان لیکس تو کبھی ممبئی حملوں پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے ڈرامے رچائے گئے اور اسی پر موقوف نہیں اپنی طاقت کے نشے میں اندھے ہو کر ماڈل ٹاون اور قصور میں اپنے ہی لوگوں پر گولیاں برساتے رہے اور پھر غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی کے لیئے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے سے بھی نہ چونکے، اب پاکستانی قوم کے پاس موقع ہے انکی لوٹ کھسوٹ، بربریت، ملک دشمنی اور اسلام دشمنی کا بدلہ لینے کا کہ عوام انکو ان انتخابات میں بری طرح مسترد کر دے