عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کی وزارت خارجہ آمد اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
[ وزیر مملکت /سی ای او ابوظہبی نیشنل آئیل کمپنی (ADNOC) کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کی وزارت خارجہ آمد اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات]
اس اعلیٰ سطحی وفد میں متحدہ عرب امارات کی مختلف بڑی کمپنیوں، موبادلا پیٹرولیم، اے ڈی آئی اے، اتصالات، ڈی پی ورلڈ، دبئی انوسٹمنٹ اتھارٹی، ایمار کمپنی، اور ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای اوز اور اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں
یہ اعلیٰ سطحی وفد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے
واضح رہے کہ 19 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کی دعوت پر ابوظہبی کا سرکاری دورہ کیا موجودہ یو اے ای وفد اسی دورے کے جواب میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے
وفد میں شامل شخصیات نے مختلف شعبوں میں اپنے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کاروباری حوالے سے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے تفصیلی مذاکرات کئے
متحدہ عرب امارات کے اس اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزراء توانائی و پلاننگ سے ملاقاتیں کیں
متحدہ امارات کے اس اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد سے قابل تجدید توانائی، پٹرولیم، انفراسٹرکچر کی ترویج، اور مہمان نوازی کی صنعت سمیت بہت سے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا