سینئر وزیر عاطف خان شہرام ترکئی جرمنی اور فرانس سفیر کی پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

591

سینئر وزیر عاطف خان شہرام ترکئی جرمنی اور فرانس سفیر کی پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

*سینئر وزیر عاطف خان شہرام ترکئی جرمنی اور فرانس سفیر کی پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب۔*

جرمنی اور فرانس کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ ماضی میں ہم لڑتے تھے لیکن ہماری نئی جنریشن اب جنگ سے نفرت کرتے ہیں۔ فرانس اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لئے پشاور کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں میں مشترکہ میوزیکل شوز کا اہتمام کیاگیاہے۔
*جرمن سفیر مارٹن کوبلر*

خیبر پختونخوا میں اب دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔جرمنی اور فرانس کی پشاور میں میوزیکل شو کا اہتمام اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا پختونخواہ میں حالات معمول پر آئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل دہشت گردی کیوجہ سے پشاور میں حالات خراب تھے۔ فرانس اور جرمنی ماضی میں ایک دوسرے سے لڑتے تھے اب مشترکہ میوزیک پروگرام کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ سے کچھ نہیں بنتا ,ماضی کے دشمنوں کا پشاور میں مشترکہ میوزیکل کا انعقاد امن کو دینا ہے۔ خیبر پختون خوا میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ہورہی ہے۔ خیبر پختون خوا کی سیاحت کو ایک برینڈ کے طور پر متعارف کررہے ہیں۔
سینئر وزیر سیاحت عاطف خان