وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں کی ملاقات۔‬

1120

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں کی ملاقات۔‬

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں کی ملاقات۔‬
‫وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات دیئے۔‬
‫عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرا اثاثہ میرے صوبے کے عوام ہیں اور ان کی مسائل کا حل ہی میری ترجیح ہے۔میرا مشن صرف عوام کی خدمت او ران کے مسائل حل کرنا ہے۔ کسی کو بھی عوام کا حق نہیں مارنے دوں گا۔ مسائل کے حل کے لئے میں باقاعدگی سے آپ لوگوں سے ملتا ہوں، تحریک انصاف نے اس تبدیلی کے لئے عملی جدوجہد شروع کر دی ہے جس کا خواب کپتان نے دیکھا، پنجاب میں نئے پاکستان کی سوچ کے مطابق ہی سب کچھ ہوگا۔
اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں وزیراعلیٰ آفس میں داخل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، آپ نے وزیراعلیٰ آفس کو عام آدمی کیلئے کھول دیا ہے، جس طرح آپ لوگوں کے مسائل سنتے ہیں وہ لائق تحسین ہے، پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیراعلیٰ ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہا ہے۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.