Song Tao Minister for International Department of Communist Party of China (IDCPC) called on Prime Minister Imran Khan in Beijing China (02.11.18)
Song Tao Minister for International Department of Communist Party of China (IDCPC) called on Prime Minister Imran Khan in Beijing China (02.11.18)
#PrimeMinisterImranKhan #CPEC #PMIKVisitsChina
وزیراعظم عمران خان سے بیجنگ میں چین کی کیمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ادارے کے وزیر سانگ تاؤ نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اکتوبر میں سانگ تاؤ کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور باہمی ہم آہنگ میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ، صحافتی، نوجوانوں، خواتین اور تھنک ٹینکس کے وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری مثالی دوستی آنے والی نسلوں کو منتقل ہونے میں مدد ملے گی۔ سانگ تاؤ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔