PTV News Report on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at Pakistan Trade and Investment Conference 2018 Shanghai China (05.11.18)

592

PTV News Report on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at Pakistan Trade and Investment Conference 2018 Shanghai China (05.11.18)

PTV News Report on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at Pakistan Trade and Investment Conference 2018 Shanghai China (05.11.18)
#PrimeMinisterImranKhan #CPEC #PMIKVisitsChina #CIIE #EmergingPakistan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے موضوع پر شنگھائی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معاشرہ دیرپا نہیں ہوتا جہاں چند امیر اور غریبوں کا سمندر ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم انسانی وسائل کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لوگ اور بھرپور وسائل ہیں ۔ ہمیں صرف سمت درست کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین نے صدر شی چن پنگ کی قیادت میں بھرپور ترقی کی ۔چین نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی قیادت رہی جو ایک الیکشن سے دوسرے الیکشن کی منصوبہ بندی کرتی رہی ۔حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کرے۔انہوں نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مسلسل محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔سینٹرل پارٹی سکول کی طرز پر پاکستان میں بھی تھنک ٹینک بنایا جائے گا ۔
کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود ، سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع اور چین اور پاکستان میں تعاون کی نئی راہوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.