Prime Minister Imran Khan Exclusive Interview on Al Ekhbariya TV with Faheem Al-Hamid (19.09.18)
Prime Minister Imran Khan Exclusive Interview on Al Ekhbariya TV with Faheem Al-Hamid (19.09.18)
#PrimeMinisterImranKhan
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو اکٹھا کرنے کیلئے مفاہمت کا کردا ر اداکرنا چاہتے ہیں ۔
سعودی گزٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔سعودی عرب پر کوئی آنچ آئی توپاکستان ساتھ دےگا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلے پر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کر نا چاہتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں ۔ ہر پاکستانی سعودی عرب کو پرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ۔ سی پیک منصوبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو مضبوط بنائیں گے ۔ کوئی فرد اداروں سے بالاتر نہیں ہوگا۔
سعودی عرب کے معروف نیوز چینل “العربیہ” کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مدد کی ضرورت ہوئی تو سعودی عرب نے تعاون کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔
پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کر نا چاہتے ہیں