Information Minister Fawad Chaudhry Media Talk Outside Of National Assembly (17.10.18)

582

Information Minister Fawad Chaudhry Media Talk Outside Of National Assembly (17.10.18)

Minister for Information & Broadcasting Fawad Chaudhry Media Talk outside National Assembly of Pakistan, Islamabad (17.10.18)
#PTI #NationalAssembly

[ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ]

جہنوں نے ملک کا پیسہ چوری کیا ہے وہ ہم واپس لائیں گے، شور شرابہ اور ہنگامہ کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ترقیاتی فنڈز کو جس بے دردی سے خرچ کیا گیا اپوزیشن یہ باتیں نہ کرے۔چیئرمین نیب ن لیگ دور میں ہی لگایا گیا ہے، انتقامی کارروائی کی باتیں اپوزیشن نہ ہی کرے تو بہتر ہے، ہم احتساب کے عمل پر اسمبلی میں بحث کیلئے تیار ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ احتساب کے عمل کے لیے کیا تبدیلیاں کی جائے، جس طرح انتخابی احتساب پر کمیٹی بنائی احتساب پر بھی بنائی جاسکتی ہے، کل پنجاب اسمبلی میں جو کردار تھا اپوزیشن کا وہ قابلِ مذمت ہے، اگر نتائج خلاف آجائیں تو جمہوریت خطرے میں ہوتی ہے، جن لوگوں نے پاکستان کو اس حالت تک پہنچایا ہے ان پر کاروائی میں کمی نہیں آنی چاہیے، پاکستان کے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے، احتساب کا عمل روک نہیں سکتے یہ جاری رہے گا، موجودہ حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، الیکشن کے نتائج اپوزیشن کے حق میں آئیں تو سب ٹھیک ہوتا ہے، احتساب کے فیصلوں سے وزیراعظم یا کابینہ کا کوئی تعلق نہیں، قومی اسمبلی میں احتساب کے عمل میں بہتری کیلئے بحث ہونی چاہیے، کسی کی گرفتاری میں وزیراعظم یا کابینہ کا عمل دخل نہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت ہے، انہوں نے سیف الرحمن کو چیئرمین بنایا، بینظیر بھٹو کے ساتھ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، فواد چوہدری

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.