اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا تیسرا اجلاس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور توانائی و برقیات کی 2014 -15 آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی اور جائزہ لیا گیا۔ 

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ جب تک احتساب کا عمل شفاف نہیں ہو گا تب تک ہم بدعنوا نیوں پر قابو نہیں پا سکتے۔ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ 

اجلاس میں محکمہ صحت کے سال 2014 - 15 کی آڈٹ رپورٹ کے بقیہ پیرا اورمحکمہ توانائی و برقیات کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرحد ہسپتال پشاور میں رقوم کی ادائیگیوں میں بے قائدگیوں کا جائزہ لیا گیا اور اِن سوالات پر محکمے کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اس معاملے کو زیلی کمیٹی کے ممبر عنایت اللہ خان اور بابر سلیم سواتی کی زیر سرپرستی تحقیق کے لیے دے دیا۔ اس کے علاوہ ہسپتال نے مہنگے نرخوں میں ادوایات خریدی جس کے باعث حکومت کو مالی نقصان ہو اس کوتائی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متعلقہ افسران سے ریکوری کر کے رپورٹ اگلے 30 دنوں میں جمع کرنے کی ہدایت جاری کی۔ 

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں او پی ڈی کی داخلی پرچیوں میں بے قائدگیوں کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 11 لاکھ 91 ہزار کا نقصان ہوا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس معاملے میں ملوث اہلکاروں سے رقوم کی ریکوری اور محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کیا گیا۔ سال 2005 میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گردوں کے شعبے میں مریضوں سے غیر قانونی رسیدوں کی عوض فیس وصول کر کے استعمال شدہ آلات کو دوبارہ استعمال کیا گیا جس کے باعث سینکڑوں مریضوں کی اموات واقع ہوئی۔ اس معاملے پر پہلے بھی دو بار انکوائری کی گئی لیکن ثبوت ناکافی ہونے کے باعث کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ لحاضہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے زیلی کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر سمیرا شمس، فخرجہان اور خوش دل خان کی زیر سرپرستی ان انکوائری رپورٹس کی جانچ پڑتال کر کے اگلے 30 دنوں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو جمع کروانے کی ہدایت جاری کی۔ 

اجلاس کی مزید کاروائی کے دوران محکمہ توانائی و برقیات کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا جس کی روشنی میں Daral Khwar Hydro Project کے لیے PEDO نے قبل از وقت پشاور میں دفتری عمارت لے رکھی تھی جس کا بوجھ حکومتی خزانے پر پڑا۔ اس معاملے پر محکمے نے اپنا جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پراجیکٹ کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے پشاور میں دفتر قائم کیا جس کے تمام تحریری ثبوت کمیٹی کو پیش کیے گے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں PEDO بجلی کی سپلائی پر WAPDA سے حکومتِ خیبر پختونخوا کی رقم کی ریکوری میں ناکام ہوا جس کے باعث آڈٹ میں 1,312.265 ملین کافرق آیا جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ اس مسئلے پر Inter Provincial Coordination Committee کی رائے لیتے ہوئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات کو حل کرے۔
(05.12.18)

#KPKUpdates #KPAssemblyUpdates #KPPACMeetings2018

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا تیسرا اجلاس...

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا تیسرا اجلاس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت...
Special Assistant to the PM on Accountability Shahzad Akbar & Special Assistant to the PM on Media Iftikhar Durrani Addressing Press Conference in Islamabad (05.12.18)
#PTI #Islamabad

Special Assistant to the PM on Accountability Shahzad Akbar & Special Assistant to the...

Special Assistant to the PM on Accountability Shahzad Akbar & Special Assistant to the PM on Media Iftikhar Durrani Addressing Press Conference in Islamabad...
Prime Minister of Pakistan Imran Khan meets U.S. Special Representative for Afghanistan Reconciliation Zalmay Khalilzad (05.12.18)
#PTI

Prime Minister of Pakistan Imran Khan meets U.S. Special Representative for Afghanistan Reconciliation Zalmay...

Prime Minister of Pakistan Imran Khan meets U.S. Special Representative for Afghanistan Reconciliation Zalmay Khalilzad (05.12.18) #PTI ...
Prime Minister Imran Khan and Bill Gates Co-Chairman of the Bill and Malinda Gates Foundation hold telephonic conversation (05.12.18)
#PrimeMinisterImranKhan

In a 30-minute long telephonic conversation, Bill Gates felicitated Premier Khan for assuming charge of his office after wining the General Elections of 2018.

The Prime Minister and Gates also exchanged views for bolstering Information Technology (IT) sector of Pakistan, during their telephonic talk.

Mr Gates lauded the steps being taken by Prime Minister Imran Khan for polio eradication from Pakistan and reiterated his resolve to continue helping Pakistan in various fields.

Mr Khan expressed his gratitude for Gates support in country’s social sector.

Prime Minister Imran Khan and Bill Gates Co-Chairman of the Bill and Malinda Gates...

Prime Minister Imran Khan and Bill Gates Co-Chairman of the Bill and Malinda Gates Foundation hold telephonic conversation (05.12.18) #PrimeMinisterImranKhan In a 30-minute long telephonic conversation,...
بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب (5.12.18)
#PTI

بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں وزیر اعظم...

بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب (5.12.18) #PTI ...
‏وزیراعظم عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا، مولانا طارق جمیل وزیراعظم عمران خان کے بارے میں مزید کیا کہتے ہیں اس ویڈیو میں دیکھیے۔
#PTI #PrimeMinisterImranKhan

‏وزیراعظم عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ پہلا حکمران ہے جس نے...

‏وزیراعظم عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا، مولانا طارق...
Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Addresses Ceremony in Islamabad (05.12.18)
#PTI #Islamabad 

افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں خصوصی تقریب 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کو تحائف کی تقسیم

اس تقریب میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری سیفران، پاکستان میں تعینات چینی سفیر، افغان ناظم الامور، اور UNHCR کے نمائندوں کی شرکت

تحائف کا اہتمام پاکستان اور چین کے اشتراک سے "پاک چین افغانستان سہ رکنی تعاون" کے تحت کیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مذہبی، تہذیبی اور تاریخی ہم آہنگی ہے، دونوں ملکوں کے باشندوں کے درمیان گہرے روابط ہمارے دو طرفہ تعلقات کا بنیادی ستون ہیں، ہماری حکومت افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے، خطے کے خوشحال، مستحکم اور پر امن مستقبل کے لئے ہمارا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، آج جب میں ان مسکراتے ہوئے چہروں اور ان کی آنکھوں کی چمک کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے لوگوں کی میزبانی پر فخر محسوس ہوتا ہے جس کا مظاہرہ یہ کم وسائل کے باوجود اپنے افغانی بہنوں اور بھائیوں کے لیے پچھلی چار دہائیوں سے کرتے آرہے ہیں، افغان مہاجرین بچوں کی تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل رہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ آج 50،000 افغان شہری، پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آج افغانستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی مختلف بڑی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے لیئے 6000 افغانی طلباء کو سکالرشپس دیے، میرا پہلا دورہ بطور وزیر خارجہ کابل کا تھا کیونکہ ہم باہمی تجارت کے ذریعے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاکستان نے خود دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا ہے اس لیے ہم اس تکلیف کو سمجھتے ہیں جس سے ہمارے افغان بھائی پجھلی چار دہائیوں سے گزر رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
ہم نے ہمیشہ افغان قیادت میں ہونے والی مصالحتی کاوشوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Addresses Ceremony in Islamabad (05.12.18) #PTI #Islamabad افغان مہاجرین کیمپوں...

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Addresses Ceremony in Islamabad (05.12.18) #PTI #Islamabad افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ...
اسلام آباد: وزیرداخلہ مملکت شہریارخان آفریدی کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے حوالے سے پریس کانفرنس

وزیراعظم نے 5 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے  پارلیمانی کمیٹی  شہید طاہر داوڑ سے متعلق جے آئی ٹی سے  رابطے کرے گی۔ بہادر  سپوتوں کے لواحقین  کی ذمہ داری حکومت  پر ہے۔ شہید طاہر داوڑ کے لیے وزیراعظم نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ شہید طاہر داوڑ کے لواحقین کو 7 کروڑ روپے امداد دی جائے  گی:شہریار آفریدی شہید طاہر داوڑ کے خاندان کے فرد کو  نوکری دی جائے گی۔ کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازشوں اور انتشارمیں ملوث ہیں۔ سوشل میڈیا پر نفرت اور تعصب پھیلانے والے سازشی عناصر پر نظر ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کےخلاف پلان شدہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔  حکومتی اقدامات کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اسلام آباد: وزیرداخلہ مملکت شہریارخان آفریدی کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے حوالے...

اسلام آباد: وزیرداخلہ مملکت شہریارخان آفریدی کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے حوالے سے پریس کانفرنس وزیراعظم نے 5 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی...