Prime Minister Imran Khan Meets Asian Infrastructure Investment Bank President Jin Liqun in Beijing China (02.11.18)

580

Prime Minister Imran Khan Meets Asian Infrastructure Investment Bank President Jin Liqun in Beijing China (02.11.18)

Prime Minister Imran Khan Meets Asian Infrastructure Investment Bank President Jin Liqun in Beijing China (02.11.18)
#PrimeMinisterImranKhan #CPEC #PMIKVisitsChina

وزیر اعظم عمران خان سے بیجنگ میں ایشیا ء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے صدر جن لی کن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اے آئی آئی بی نے مختصر عرصے میں حوصلہ افزا نتائج دیئے ہیں ،بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان بنک کی مکمل حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بنک پاکستان کے منصوبوں میں مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔توقع ہے کہ بنک پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریگا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقتصادی صورتحال میں بہتری کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات اور غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔عمرا ن خان نے کہا کہ ملک میں توانائی،مواصلات اوردیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بنک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرینگے۔ایشیا انفراسٹرکچر بنک کےصدر نے کہا کہ پاکستان میں منصوبوں کی معاونت کیلئے پرعزم ہیں۔جن لی کن نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ملاقات میں متوقع منصوبوں کیلئے ادائیگیوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشیداحمد، خسرو بختیار، عبدالرزاق داؤد،وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھے.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.