Minister for Foreign Affairs Shah Mehmood Qureshi Exclusive Talk with PTV News (19.10.18)

570

Minister for Foreign Affairs Shah Mehmood Qureshi Exclusive Talk with PTV News (19.10.18)

Minister for Foreign Affairs Shah Mehmood Qureshi Exclusive Talk with PTV News (19.10.18)
#PTI

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔

پی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس سے ملک سمیت پورا خطہ متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی وجہ سے نہ صرف صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں جنم دیں گی بلکہ ہندوستان افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بھی کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پانی کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے سندھ طاس معاہدے پر اس کی اصل روح کے تحت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے یہ معاملہ عالمی بینک کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ ہمیں پانی کے استعمال میں بچت کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جن مہینوں میں ہمارے پاس پانی زیادہ ہوتا ہے اس پانی کو ذخیرہ کر کے ان مہینوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جن مہینوں میں پانی کی قلت ہوتی ہے جس سے ملکی زراعت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سمپوزیم پانی کے استعمال میں بچت اور اتفاق رائے کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.