PTV News Short Report on Minister for State for Communication Murad Saeed at Plant for Pakistan campaign
PTV News Short Report on Minister for State for Communication Murad Saeed at Plant for Pakistan campaign ceremony organised by National Highways and Motorway Police Islamabad (27.09.18)
#PTI #Plant4Pakistan
زیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس ملک کا فخر ہے اور اسے مزید فعال و مستحکم ادارہ بنائیں گے،”پلانٹ فار پاکستان”شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے میں وزارت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو ماحول دوست بنائیں گے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس لائسنس اتھارٹی میں ”پلانٹ فار پاکستان” کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس ملک وہ ادارہ ہے جس نے کم وقت میں نیک نام کمایا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور ہم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کو مزید فعال اور مستحکم ادارہ بنائیں گے